Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات پر وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا  ہے جس کے نتیجے میں معاشی عمل میں تیزی آئی ہے۔

وفد ممبران نے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے، ایکسپورٹ آرڈرز، اندرونی طور پر سیمنٹ، اسٹیل ، آٹو موبیلز کی فروخت میں خاطر خواہ اضافے کا ذکر کیا جبکہ ایکسپورٹ میں اضافے اور ملکی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ کاروباری برادری کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافے سے نہ صرف ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا بلکہ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ اس سے دولت کی پیداوار ممکن ہوگی جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برآمدکندگان اور صنعت کاروں کی پیش کی جانے والی ہر قابل عمل تجویز پر غور کیا جائے گا۔

ملاقات میں محمد حماد اظہر، سید  علی زیدی، فیصل واوڈا، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، ذوالفقار عباس بخاری، گورنر سندھ عمران اسمعیل، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر، چیرمین ایف بی ار، چیئرمین ای او بی آئی اور سینئیر افسران شریک ہوئے جبکہ وفد میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس، پاکستان بزنس کونسل، آٹو موبیلز سیکٹر، ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد، ہوزری، فشریز، گارمنٹس، فارماسوٹیکل انڈسٹری، اسٹیل، ٹیکسٹائل و دیگر صنعتوں سے وابستہ ممتاز کاروباری شخصیات شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر