
ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی
منی لانڈرنگ ریفرنس میںاحتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید 7روز کیلئےجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے زیر حراست ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور استفسار کیا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف ابھی تک کیوں پیش نہیں ہوئے ؟
نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ کوشش ہوتی ہے جلدی لایا جائے مگر ملزم خود جلدی نہیں نکلتا۔
شہباز شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آپ کے گزشتہ نوٹس پر میرے کھانے کا معاملہ حل ہو گیا ہے لیکن مجھے کمر کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔ میری کمر میں درد کی وجہ سے مجھے تھیراپی کروانے کی اجازت دی جائے۔ ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کو سناتے ہوئے عدالت نے ان کا مزید ایک ہفتے کیلئے جسمانی ریمانڈ محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News