
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ اگلا سال الیکشن کا ہے، ش ،ن اور(م) لیگ کی باتیں کرنیوالوں کو پیغام مل گیا ہے ہم اکٹھے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں جبکہ ہمارا خاندان اکٹھا ہے اور رہے گا۔
مریم نواز نےمیڈیا سے گفتگوکے دوران دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، حکومت جو معیارسیٹ کررہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہبازشریف کو بکتربند گاڑی میں لانے کی مذمت کرتےہیں، یہ ذاتیات پر مبنی احتساب کر رہے ہیں، عمران خان کو گھربھجوا کر ہی احتجاج ختم کریں گے جبکہ نااہل حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے.
لیگی ترجمان نے کہا کہ شہبازشریف سے جیل میں ملاقاتیں بھی بند کردی گئی ہیں جبکہ حسد سے بھرا شخص منہ پر ہاتھ پھیر کردھمکی دے رہا ہے اور سب کو نظر آرہا ہے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو ناحق بند کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News