مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق ایم پی اے احسن رضا خان کو گرفتار کر لیاگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن رضا خان کو گرفتار کر لیا، احسن رضا خان 2مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاو¿سنگ سوسائٹی بنائی، گورنمنٹ ہسپتال کنگن پور کی زمین پر مارکیٹ اور دکانیں بنائیں جبکہ ملزم نے خاندان کے افراد کے ساتھ الجنت ٹاو¿ن نامی سوسائٹی بنائی، ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ منظور شدہ نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کوبھی اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہناہے کہ ملک عبدالغفار ڈوگر کو ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ملک عبدالغفار ڈوگر کے خلاف غیر قانونی قبضہ، دھوکہ دہی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
