Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی الیکشن،گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والا امیدوار جیت گیا

Now Reading:

امریکی الیکشن،گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والا امیدوار جیت گیا

امریکی صدارتی انتخابات کے ساتھ کانگریس اور ریاستی نمائندگان کے الیکشن بھی جاری ہیں، اس مرتبہ ایک مردہ شخص بھی انتخابی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگیا ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ انڈہال گزشتہ ماہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

ڈیوڈ انڈہال میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور 5 اکتوبر کو ان کا انتقال ہوگیا تھا مگر وہ انتقال کے بعد بھی اپنے ضلع سے ریاستی نمائندہ بننے میں کامیاب رہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیوڈ انڈیال اور ان کے ساتھی ڈیو نیہرنگ نارتھ ڈکوٹا کے ڈسٹرکٹ 8 میں ریاستی نمائندے متنخب ہوئےہیں ۔

ڈیوڈ انڈیال کو اپنے حلقے میں 36 فیصد ووٹ ملے۔

Advertisement

مقامی حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ 8 میں ڈیوڈ انڈیال کی موت کے وقت ایک تہائی میل ان ووٹر اپنے بیلٹ واپس بھیج چکے تھے۔

خیال رہے کہ انتخابات سے قبل اس ریاست کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انتقال کے باوجود ڈیوڈ انڈیال کے علاقے کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور اگر وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس جگہ کو بعد میں بھرا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انتقال کرجانے والے امیدوار کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور یہ امریکی قانون ہے اور اگر وہ کامیاب ہوئے تو مقامی ریپبلکن پارٹی کو اس خالی نشست کو ایک خصوصی الیکشن سے بھرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر