Advertisement
Advertisement
Advertisement

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

Now Reading:

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
خادم حسین رضوی

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 11بجے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

علامہ خادم رضوی کے  بیٹے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی نے بتایا کہ جنازہ بذریعہ ایمبولینس ہی رہائش گاہ سے مینار پاکستان گرائونڈ لایا جائیگا اور تدفین مسجد رحمت اللعالمین سے ملحقہ مدرسہ ابوذر غفاری میں کی جائیگی جبکہ حکومتی اعلان کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت کو ایمبولینس میں سبزہ زار لیجایا جائیگا وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینا ر پاکستان گرائونڈ لایا جائیگا۔

مولانا خادم حسین رضوی کا جسد خاکی سکیم موڑ چوک یتیم خانہ میں واقع مسجد سے ملحقہ گھر میں رکھا گیا ، مسجد اور علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ دو رویہ سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے لیکن اورنج لائن میٹر و ٹرین بند نہیں کی گئی۔ مسجد کے باہر خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔

نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے پانچوں گیٹ پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 50 ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ  نماز جنازہ کے موقع پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر