عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے، چوہدری پرویزالہٰی
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے...
مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز کے شوہراور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر پا زیٹو آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کا پہلا کورونا ٹیسٹ 9 نومبر کو کیا گیا جو مثبت آیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News