Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے،وزیراعظم

Now Reading:

ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے،وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مناسب قیمتوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

اجلاس میں عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی مدد سے روزمرہ استعمال کے اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے زمینی حقائق پر مبنی مرتب کردہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جس پر وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔

اجلاس میں حماد اظہر نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن چینی کراچی پہنچ چکی ہے جبکہ 25 ہزار ٹن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جبکہ 75 ہزار ٹن پنجاب حکومت نے خرید لی ہے۔

 حماد اظہر نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئی گی، پنجاب میں کرشنگ سیزن 10 نومبر سے شروع ہو جائے گا جبکہ صوبہ سندھ کی جانب سے یہ عمل  30 نومبر سے شروع ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ صوبہ پنجاب میں قائم 368 سہولت بازاروں میں آٹے کے 20 کلو کاتھیلا 840 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ صوبہ سندھ کی طرف سے روزانہ 8000ہزار ٹن سے زائد گندم جاری کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی سربراہی میں کمیٹی  کے قیام کی ہدایت دی جبکہ غریبوں کے لیے آٹے کی مد میں ڈائریکٹ سبسڈی دینے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزں کے خلاف بلا تفریق اور بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت فی جبکہ حکومت پنجاب کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو ضرورت کے مطابق آٹا دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ فخر امام صوبائی حکومتوں، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت کریں جبکہ فی الفور ملک بھر میں آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی کے بارے میں لائحہ عمل طے کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اشیائےضروریہ اور بالخصوص آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات  جاری رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر