Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

برطانیہ کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم بورسن جانس نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا، جس کے بعد جم اور دکانیں بھی 2 دسمبر سے کھل جائیں گی۔

 برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے جبکہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔

دوسری جانب معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

ذارئع کے مطابق اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کم قیمت اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔

واضح رہےکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی کے بعد پُرامید ہیں کہ رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کردیا جائے۔

ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ طویل تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی نظر آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں جلد ہی ہم عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا۔

Advertisement

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ادھانو نے کہا کہ جیسے ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر