پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا، کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کرملتان کا رخ کریں۔
ملتان میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی طاقت جلسے کو روکے توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے،کل ملتان میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ہر صورتحال کامقابلہ کرنے کو تیاری ہیں، ان کی اپنی حماقتوں کی وجہ سے پی ڈی ایم تیزی سے آگے بڑھے گی ،ہم نے کہاتھا ہم جمہوری ملین مارچ کریں گے، جلسہ گاہ پر کام کرنے والے کارکنوں پر دھاوابولاگیا،سینکڑوں کارکن ان کے تھانوں میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی تحریک گرفتاریاں آزمائشیں ساتھ چلتی ہیں ،کل میدان گرم ہو جائے گا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم نے تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی تھی،مریم نواز کل رکاوٹوں کو توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گی،عمران خان 3 سال سے کہہ رہے کہ وہ نہیں چھوڑے گا اب ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ عمران خان کامشکور ہوں جلسہ ہونے سے پہلے کامیاب کرا دیا،عمران خان نے کہاتھا کہ اپوزیشن کو کنٹینربھی دوں گا کھانا بھی دوں گا،عمران خان نے ایک وعدہ پورا کردیاکنٹینر آگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو کل کے جلسے سے خطاب کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
