پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کراچی کنگز نے با آسانی 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور کی جانب سے تمیم اقبال 35 جبکہ فخر زمان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بولنگ میں کراچی کنگز کی جانب سے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کراچی کی جانب سے پاکستان ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اہم بلے باز بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بولنگ میں لاہور کی جانب سے دلبر حسین اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گذشتہ چار سیزنز کے فائنل میں تین مرتبہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی ہے۔
کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے پی ایس ایل کے پانچویں ٹورنامنٹ میں خلل پڑ گیا تھا اور آخری مرحلے کے مقابلے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد سخت پابندیوں اور خالی سٹیڈیمز میں دوبارہ کھیلے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
