قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیا ہے جس میں سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
ریفرنس کے متن میں مزید کہا گیا کہ احسن اقبال نے ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں اور خوردبرد کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
