
بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
بوسنیا کے صدر 17رکنی وفد کے ہمراہ استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں وہ وزیرِاعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
دورے کے دوران بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
بوسنیا کے صدر اسپیکر اسد قیصر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔
بوسنیا کے صدر اپنے دورے کے دوران مشیرِ تجارت عبدالرزاق اور دیگر پاکستانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News