
احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر پر فردجرم عائد کردی ، ملزمان نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایک سال بعد آغاسراج درانی اور دیگر پر فردجرم عائدکردی، عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ اور 3 بیٹیوں پر بھی فردجرم عائد کردی،آغا سراج درانی و دیگر کو فردجرم پڑھ کرسنائی گئی۔
کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا،ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 22دسمبرتک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News