
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ واقعی بزدل خان نکلے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کٹھپتلی اور نالائق حکمران ریاستی مشینری میں چھپتے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے روزگار چھیننے والے کو عوام کی بات کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹھپتلی کو اکڑ خانی زیب نہیں دیتی، ملک کو بچانے کیلئے سلیکٹڈ کو بھگانا ضروری ہے۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ نیازی صاحب، ہمت ہے تو کل ملتان آکر دکھائیں۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این ار او کےلیے مرے جا رہی ہے در حقیقت ان لیڈروں کا عوام سے کوئی سروکار نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو نہ عام عوام کے مسائل کا علم ہے نہ ہی ان کےلیے کچھ کیا جبکہ ان کے خاندانوں نے عوام کو مزید غربت میں دھکینے کےلیے لوٹ مار کی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ اپنے محلوں میں شاہانہ انداز میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اپنے خاندان کی وجہ سے موجودہ حثیت وراثت میں ملی ہے اور اب ان کا واحد مقصد اپنے خانوں کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News