امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھاری اکثریت سے صدارتی الیکشن جیتنے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی مخالفین پر دھاندلی کے ذریعے ہرانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ امریکا میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور کئی ریاستوں میں ہار جیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
امریکی میڈیا پرصدر ٹرمپ کے اس بیان کو الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا تو یہ صورتحال امریکا کو ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
