Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے معاشی بحالی میں تیزی لانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، مشیر خزانہ

Now Reading:

حکومت نے معاشی بحالی میں تیزی لانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، مشیر خزانہ
عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی بحالی میں تیزی لانے کے لئے زراعت اور تعمیراتی شعبوں میں سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ورلڈ اکنامک فورم کے کنٹری اسٹریٹجی ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور فورم کو اقتصادی اقدامات پر بریف کیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے خطاب میں کہا کہ حکومت کو 2018ء میں انتہائی غیر یقینی معاشی صورتحال ورثے میں ملی جبکہ سرکاری اخراجات میں کمی، محصولات وصولیوں میں اضافہ سمیت سخت مالی نظم و ضبط لانا پڑا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کے نتیجے میں مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

عبد الحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے پہلے تمام بنیادی معاشی اشارئیے نمایاں بہتری کی طرف گامزن تھے جبکہ حکومت نے کورونا کے دوران معیشت کو فعال رکھنے اور بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے “اسمارٹ لاک ڈاؤن” متعارف کرایا۔

Advertisement

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نجی شعبے کو ترقی کے انجن کی حیثیت سے مکمل سپورٹ کرتی ہے جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کمزور کاروباری طبقے کیلئے محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔

عبد الحفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روزانہ اجرت کمانے والوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے “احسان ایمرجنسی کیش پروگرام” شروع کیا جبکہ پروگرام کے تحت 15 ملین خاندانوں کو نقد ادائیگی کی گئی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شفافیت، احتساب اور آسان رسائی پر یقین رکھتی ہے جبکہ موجودہ قیادت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر