Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ماڈل نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

Now Reading:

معروف ماڈل نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

معروف ماڈل نے اسلام کے خاطر ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل انعم ملک نے ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ کی زندگی کیسے بدلی؟

گزشتہ دنوں قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام...

انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اب دینِ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے سابقہ ماڈل انعم ملک نے اپنے تمام چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ۔‘

سابقہ ماڈل انعم ملک نے بتایا کہ ’لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا۔‘

انعم ملک نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’انشاءاللّہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ابھی یہ وقت ایسا ہے کہ میں بے شمار نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی بھی ضرورت ہے۔‘

 یادرہے کہ انعم ملک متعدد مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب انعم ملک نے انسٹا سے ماڈلنگ کی اپنی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں اور اس وقت اُن کے اکاؤنٹ پر اُن کی چند تصویریں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ انعم ملک نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہوا ہے کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسےچاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر