
اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی خیبرپختونخوا کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔
ثمر ہارون بلور نےکہا کہ کورونا کی علامات محسوس ہونے کے فوراً بعد ہی میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا جبکہ آج ٹیسٹ مثبت آیا ہے
انہوں نے پارٹی ورکرز، عہدیداروں اور عوام سے اپنی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News