امریکا کی جانب سے چین کےمزید4عہدیداروں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے چین کےمزید 4 عہدیداروں پر پابندیاں لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جون کے آخر میں بیجنگ کے ذریعے نافذ کردہ قومی سلامتی کے قانون سے نیم خودمختار شہر کے امن اور سلامتی کو خطرہ بنایا ہے۔
امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کے تحت چاروں چینی عہدیداروں کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہے اور اگر ان چینی عہدیداروں کے امریکا میں اثاثے ہیں تو وہ بھی منجمد کردیے جائیں گے۔
ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں ناقابل قبول اور شدید اشتعال انگیز اقدام ہے، امریکی پابندیاں ہانگ کانگ کے داخلی امورمیں مداخلت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نےاقوام متحدہ میں ہانگ کانگ سے متعلق چین کے موقف کی حمایت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ سےمتعلق چین کےموقف کی حمایت کرتےہیں، ہانگ کانگ کےمعاملات چین کےداخلی معاملات ہیں اس میں غیرملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، کسی بھی ملک کےنیشنل سیکیورٹی معاملات کاقانونی اختیارریاست کےپاس ہوتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
