وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این ار او کےلیے مرے جا رہی ہے در حقیقت ان لیڈروں کا عوام سے کوئی سروکار نہیں۔
Problem confronting us in Pak during COVID 19 is of a political leadership that has never gone through any democratic struggle, nor worked with ordinary citizens to understand the problems they confront, nor contributed in any substantive way for betterment of ordinary citizens.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 29, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو نہ عام عوام کے مسائل کا علم ہے نہ ہی ان کےلیے کچھ کیا جبکہ ان کے خاندانوں نے عوام کو مزید غربت میں دھکینے کےلیے لوٹ مار کی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ اپنے محلوں میں شاہانہ انداز میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اپنے خاندان کی وجہ سے موجودہ حثیت وراثت میں ملی ہے اور اب ان کا واحد مقصد اپنے خانوں کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کا بچانا بھی ان کا مقصد جو ان کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ اپوزیشن سوچتی ہے یہ ان کا این آر او حاصل کرنے کےلئے دباؤ کا آخری حربہ ہے
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے، اپوزیشن نے زندگی میں کبھی کام نہیں کیا اور ان کا شاہی طرز زندگی قوم کی لوٹی اور کرپشن کی رقم بچانے سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ 19 کے دوران پاکستان میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے جو کبھی کسی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزرے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے جبکہ سیاسی قیادت نے عام شہریوں کی بہتری کے لئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے نام نہاد “لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن رہنماوں کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے اور ان “قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
