
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر میں آج رات سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن سے قبل پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مظفرآباد میں فلیگ مارچ کیا۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کی صورت حال خطرناک قرار دی گئی ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل آزاد کشمیر کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعے سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہو گا، جس کے دوران شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News