
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا کی تاجکستان کے وزیردفاع اور وزیرداخلہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں دوطرفہ اموراورباہمی دلچسپی کےامورپرغور کیا گیا ہے۔
CJCSC on official visit to Tajikistan, called on Mr. Emomali Rahmon, President of Tajikistan. Held separate meetings with Defence Minister, Minister of Internal Affairs& Chairman State Committee of National Security. various areas of mutual interest , bilateral cooperation (1/ 4) pic.twitter.com/udrYXfQTHx
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 26, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے دوران سیکیورٹی،انسداددہشت گردی اوردیگرامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ علاقائی صورتحال اورافغانستان سےمتعلق اموربھی زیربحث آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضاسےتاجک قومی سلامتی کمیٹی کےچیئرمین کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے دورے کے دوران تاجکستان کی جاب سے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا گیا اورتاجک رہنماؤں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا اس موقع پر مزید کہناتھا کہ پاک تاجک فوجی تعاون بڑھاناچاہتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News