Advertisement

عالمی وبا کو ختم کرنے کی امید پیدا ہو گئی

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دنیا بھر میں شدت اختیار کر لی ہے تاہم رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کرنے کی امید بھی پیدا ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی کے بعد پُرامید ہیں کہ رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کردیا جائے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طویل تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی نظر آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں جلد ہی ہم عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ادھانو نے کہا کہ جیسے ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال 

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Advertisement

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار 826 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 2 ہزار 28 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 687 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 34 ہزار 254 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 77 ہزار 840 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 55 ہزار 230 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 27 ہزار 495 ہو چکے ہیں۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 464 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایواکاڈو کھانے کا یہ فائدہ آپکو حیران کردے گا
سائنسدانوں نے نمک اور پانی کی مدد سے ایک فعال انسانی دماغی خلیہ تیار کرلیا
وہ کھانے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں!!!
غصہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
بجپن میں تازہ پھلوں کا رس مستقبل میں کن امراض سے بچا سکتا ہے؟
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version