Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، وزیر اعظم

Now Reading:

ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات ہوئی جہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے آئندہ آنے والے انتخابات ، پارٹی کے تنظٰمی امور پر بھی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بیرسٹر سلطان ابھی سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم شروع کر دیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لائیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آئندہ کشمیر پر مذاکرات سہ فریقی ہونگے اور ان مذاکرات میں کشمیری بھی شریک ہونگے جبکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہا کہ ہم نے گلگت میں انتخابی مہم دیر سے چلائی ، آزاد کشمیر میں ہم ابھی سے اس پر کام شروع کریں گے۔

ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹرسلطان محمود نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا آغاز تقریب میں خود تشریف لا کر کریں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے انصاف ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

یاد رہے انصاف ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب آئندہ چند روز میں منعقد کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر