صدرپرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجا رہا تھا،کورونا پھیلانہیں پھیلایاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدرکاشف مرزا نے اسکول بند کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سا ل تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے،پہلے بھی ملک میں بڑی تعداد میں بچے اسکولز سے باہر تھے ،87فیصد والدین بچوں کواسکولز بھیجنے کے خواہاں تھے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجارہا تھا،کورونا پھیلانہیں پھیلایاگیا ہے،وفاقی وزرا کہہ چکے تھے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پربہترین عمل درآمد ہواہے تاہم اسکولز بند کرکے بچوں کی تعلیم کا نقصان کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
