وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت ترقی کرنا شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرکے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا جس سے سکھ یاتریوں کو بھی بہتر سہولتیں میسر ہونگی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دوسروں کے سامنے ہاتھ اٹھانے پڑتے ہیں جبکہ میری سوچ ہے پاکستان وہ ملک بنے جس کو قرضے نہ مانگنے پڑیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹورازم کے لیے پاکستان سب سے زبردست جگہ بن رہی ہے جبکہ اگر ہم سیاحت کو فروغ دے لیں تو ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ نہ مانگنا پڑے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا سیاحتی مقام گبین جبہ سوات کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔
وزیر اعظم کو صوبے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران کہا گیا تھا کہ گبین جبہ میں قائم ماحول دوست کیمپنگ پوڈز آگست 2020 سے سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے جبکہ ریونیو کمانے کے ساتھ اس علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 100 کے قریب پوڈز نصب کئے گئے ہیں اور یو این ڈی پی کے ذریعے مزید 90 پوڈز منگوائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
