
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں دوپہر2 بجے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہسابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک مزید موثر بنانے پرغورہوگا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News