وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی نے بغیر پروٹوکول کے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کی پاکپتن درگاہ بابا فریدالدین پر بغیر پروٹوکول آمد ہوئی ، خاتون اول بشری بی بی نے درگاہ بابا فرید پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا مانگی نوافل ادا کیے جبکہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔
خاتون اول نے مزار فرید کےلئے پھولوں کے گلدستے اور ٹوکریاں بھی رکھیں۔
دربار بابا فرید پر 20 سے 25 منٹ قیام کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کے ساتھ ایک اور خاتون بھی حاضری کےلئے ساتھ تھیں جن کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا کہ وہ انکی کوئی عزیز یا وزیراعظم ہاؤس کی ملازمہ تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
