نیب راولپنڈی کی جانب سے فراڈ کیس میں سابق گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرکے بیٹے پرنس سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرکے بیٹے کو گرفتار کرلیا، پرنس سلیم کو نیشنل بینک کے 50 ملین کے فراڈ کیس میں گرفتار کیاگیاہے ، پرنس سلیم کو راہداری ریمانڈ پرر یجنل بیوروگلگت منتقل کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ پرنس سلیم پر نجی کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک سوست برانچ سے 50 ملین کا قرض لیا۔
نیب کاکہنا ہے کہ بار بار طلب کئے جانے کے باوجود پرنس سلیم پیش نہیں ہوئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
