پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں پہلی مرتبہ ایسا لیڈر آیا ہے جس کو گلگت بلتستان کا احساس ہے۔
گھانچے میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، عمران خان نے فاٹا کو ضم کیا اور 4 ارب روپے کا فنڈ دیا۔
انہوں نے اپوزیشن قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی لوہار کی دکان تھی اور آج وہ امیر ترین آدمی بنے ہوئے ہیں جبکہ آصف زرداری سینما میں ٹکٹ بیچتے تھے اور آج وہ آپ کی وجہ سے امیر ہیں۔
علی امین نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے بھی آپ کا حصہ کھایا، موقع پرستوں نے حکومت کرکے پیسہ لوٹا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
