Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکی سے زبردستی شادی، مذہب تبدیلی پر 5 ملزمان کے وارنٹ جاری

Now Reading:

لڑکی سے زبردستی شادی، مذہب تبدیلی پر 5 ملزمان کے وارنٹ جاری
مصر

کم عمر لڑکی سے شادی اور زبردستی مذہب تبدیل کروانے کے کیس میں عدالت نے شوہر سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں کم عمر نیہا سے زبردستی مذہب تبدیل کرانے اور شادی سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی۔

عدالت نے نیہا سے شادی کرنے والے ملزم سمیت 5 دیگر ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ملزمان کو گرفتار کر کے 15 نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزمان میں نیہا سے زبردستی شادی کرنے والا ملزم عمران شامل ہے جب کہ دیگر ملزمان میں ریحان، مفتی احمد، جانن رحیمی، مسمات عذرا اور سندس شامل ہیں۔

یاد  رہے کہ نیہا کے اغواء اور زیادتی کا مقدمہ 2019 میں اتحاد ٹاؤن تھانے میں درج ہوا تھا،13 سالہ  نیہا نے عدالت کےروبرو پیش ہوکر اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر