Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘، جمائما کی پہلی رومانوی فلم

Now Reading:

’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘، جمائما کی پہلی رومانوی فلم

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ اپنی پہلی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے جا رہی ہیں۔
جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے بارے میں لکھا کہ ’یہاں تک پہنچنے کے لیے 10 سال کا عرصہ لگا، اور اس دوران کئی ڈرافٹس لکھے گئے۔‘
فلم ’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘ کا اسکرپٹ جمائما کا تحریر شدہ ہے اور وہ خود ہی اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم کی کہانی کی تفصیلات فی الحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں لیکن یہی گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ جنوبی ایشیا اور لندن میں فلمائی گئی ہے اور فلم کی کہانی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے۔

Advertisement
فلم میں پاکستانی نژاد اداکار شہزاد لطیف کے علاوہ ہالی وڈ کی نامور اداکارہ ایما تھامپسن بھی کردار ادا کریں گی۔

Advertisement
اس مزاحیہ فلم کے ہدایت کار انڈین فلم ساز شیکھر کپور ہیں جن کی فلم ’الیزیبتھ‘ آسکر ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔ شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل سے‘ کی ہدایتکاری بھی شیکھر کپور نے ہی کی تھی۔
جمائما خان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کے بارے میں پر جوش ہونے کے ساتھ ساتھ خوفزدہ بھی ہیں۔
جمائما گولڈ سمتھ نے سال 2015 میں ’انسٹنکٹ پروڈکشن‘ نامی کمپنی کا آغاز کیا تھا جس کے تحت وہ کئی دستاویزی فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔
جمائما نے فی الحال فلم ریلیز ہونے کے حوالے سے کوئی عندیہ نہیں دیا، تاہم فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر