Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدارتی دوڑ، فلوریڈا اور پنسلوینیا کے نتائج کا انتظار

Now Reading:

امریکی صدارتی دوڑ، فلوریڈا اور پنسلوینیا کے نتائج کا انتظار

امریکہ میں صدارتی انتخاب صدر ٹرمپ اور ڈیموکیٹ امیدوار جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور تاحال کسی امیدوار کو واضح برتری حاصل نہیں ہو سکی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن مشی گن اور وسکانسن ریاستوں میں کامیابی  کے بعد وائٹ ہاؤس کے اگلے مکین بننے کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم صدر ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے بعض ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکہ کے قومی ٹیلی ویژن پر ایک مختصر خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے تاحال اپنی جیت کا اعلان نہیں کیا لیکن ‘جیسے ہی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی، ہمیں یقین ہے کہ ہم ہی کامیاب ہوں گے۔’
صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘ہمارے وکلا نے بامعنی رسائی کے لیے کہا ہے لیکن اس سے اب کیا فائدہ ہوگا؟ جتنا نقصان
ہمارے نظام کی ساکھ اور صدارتی الیکشن کو پہنچنا تھا وہ ہو چکا۔ بحث اس بات پر ہونی چاہیے۔’

Advertisement
اے ایف پی کے مطابق شمالی ریاستوں مشی گن اور وسکانسن میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کے پاس 264 الیکٹورل ووٹ ہو گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 214 ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔
نواڈا ریاست جہاں کے چھ ووٹ ہیں وہاں بائیڈن معمولی برتری رکھتے ہیں۔ فلوریڈا، جارجیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے  کے مطابق کہ جو بائیڈن مطلوبہ 270 الیکٹرول کالج ووٹوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اگر وہ نواڈا اور ایریزونا میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں برتری حاصل ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر