وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیلوں میں اصلاحات پر کام کریں گے تاہم اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ قیدیوں کی پیرول پر رہائی، رحم کی اپیل، خاندان سے ملاقاتوں کے سلسلےمیں نرم پالیسیاں حکومت کی ترجیح ہیں۔
ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے فیاض الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا قلمدان ملنے پر مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات کو اسلام میں قیدیوں کے حقوق اور ریاست کے فرائض سے متعلق نصیحت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
