ڈونلڈ ٹرمپ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو اختیارات کی منتقلی پر بالآخر رضامند ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو اختیارات کی منتقلی کی منظوری دیدی اور وفاقی ایجنسی کو ہدایات جاری کی ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ کریں لیکن قانونی جنگ جاری رہے گی۔
سربراہ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے نومنتخب صدر کو آگاہ کردیا جس کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ حکومت سازی کیلئے حکومتی فنڈز استعمال کر سکے گی۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہناہے کہ ٹرمپ نسل پرست تھے اور اس پر کافی خوش بھی ہوتے تھے،ٹرمپ انتظامیہ نے خارجہ محاذ پر امریکا کو نقصان پہنچایا اور ڈیموکریٹس کو غور کرنا چاہیے کہ لوگوں نے ٹرمپ کو کیوں ووٹ دیا۔
سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے سب سے بڑا چیلنج لوگوں کو متحد رکھنا ہے تاہم امریکا کی ساکھ بحال ہونے میں وقت لگے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جوبائیڈن کو غیر قانونی انداز میں صدر منتخب ہونے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ دعویٰ میں بھی کر سکتا ہوں مگر ابھی تو قانونی جنگ شروع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
