ایف پی سی سی آئی نے ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے ملک میں سری لنکا جیسی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت صف اول کی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی نظر لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں خوبرو ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور انھیں کسی کی گندی نظر لگ گئی ہے۔
اس ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔
اس دوران ویڈیو بنانے والی خاتون خوشگوار موڈ میں اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا آپ کو کیا ہوا ہے تو جواباً وہ ہنستے ہو ئے کہتی ہیں کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News