Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن ملکی ترقی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

اپوزیشن ملکی ترقی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں ایک بار پھر تماشہ لگایا جا رہا ہے لیکن عوام کے جان و مال کا تحفظ بزدار حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جاتی امرا کی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے، پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے لیکن انہیں احساس ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں،ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھر بھی جلسوں پر بضد ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے اور کورونا وبا کے دوران عوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر