 
                                                                              لندن میں نوازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد نوازشریف روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں نوازشریف ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر عابد شیر علی ، حسین نواز ، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر افراد شریک ہوئے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بیگم شمیم اختر کے جنازہ میں شرکت کیلئے 30 افراد کو ہی اجازت دی گئی تھی ، بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی کل شام تک لاہورپہنچے گا ۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 