Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں

Now Reading:

کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر تربت پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، دورے کے دوران وزیر اعظم جنوبی بلوچستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

تربت میں ترقیاتی و سماجی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ تعلیم کے میدان میں ہم آج پیچھے رہ گئے ہیں، کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں، بلوچستان پر سب سے زیادہ فنڈنگ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورا پاکستان دیکھا مگر تربت جیسے شہر میں پہلی بار آیا، جہاز سے تربت دیکھا، ایک تاریخی اور خوبصورت شہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، تربت یونیورسٹی میں پہلی بار آیا ہوں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، علم ہمیں دیگر مخلوقات سے نمایاں کرتا ہے۔

Advertisement

اس دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ جام کمال کے علاوہ قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر اسدعمر، مرادسعید، شبلی فراز وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم صوبائی ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے اور انھیں صوبہ میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ملک میں احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں احتساب کے عمل کو جاری رکھنے...

وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہا  کہ وزیر اعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال خان، ارکان صوبائی کابینہ بھی تربت میں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر