آمنہ الیاس نے آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ کیوں ڈالا؟
پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے سیاہ رنگت کے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرواداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ کہ ہماری عوام بھی اسکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامور ماڈل اور سوشل میڈیا پر مختلف مو ضوعات پر کھل کر بات کرنے والی آمنہ الیاس نے سانولے اور گندمی رنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے گہرے رنگ کا احساس انہیں ان کی والدہ اور خالہ نے کروایا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ان کی گہری رنگت کا احساس گھر والوں اور قریبی رشتہ داروں نے کروایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ والدہ اور خالہ نے مجھے یہ کہہ کر میری گہری رنگت کا احساس دلایا کہ بچپن میں اس کا رنگ صحیح تھا لیکن بڑے ہوکر اسے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ اگر آپ ٹی وی پر دیکھیں تو کوئی اداکارہ گندمی یا سانولے رنگ کی نظر نہیں آئے گی ، سب کا رنگ صاف اور گورا ہوتا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری عوام بھی اسکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ آمنہ الیاس اپنی سانولی رنگت کے حوالے سے کھل کرسوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس بھی وائرل ہوتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News