Advertisement
Advertisement
Advertisement

نالہ لئی منصوبے سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا، وزیراعظم

Now Reading:

نالہ لئی منصوبے سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نالہ لئی کے توسیع منصوبے سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی کے توسیع منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں میں نالہ لئی کی توسیع، دونوں اطراف ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ منصوبے پر تقریباً 79 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور نکاسی آب و ٹریٹمنٹ، دونوں اطراف جدید طرز پر تعمیرات، ٹریفک کی روانی کیلئے پُلوں اور انٹر چینجز کی تجاویز بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے سے مستقبل میں سیلابی صورتحال کی روک تھام میں مددملے گی جبکہ لئی ایکپریس وے منصوبہ بڑے پیمانے پر شہری آبادی سے متعلقہ مسائل کو حل  اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ڈاکٹر سلمان کو ہدایت دی کہ تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد  حتمی تجاویز مرتب کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ نالہ لئی منصوبہ راولپنڈی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ ہر سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام ممکن ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی شہر کی آبادی میں اضافے کے باعث مکینوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جبکہ اس منصوبے سے سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

اجلاس میں حماد اظہر، اسد عمر، شیخ رشید اور سینئیر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر