Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور،میوہسپتال کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز عالمی وبا کا شکار

Now Reading:

لاہور،میوہسپتال کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز عالمی وبا کا شکار

لاہور کے میواسپتال کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میو اسپتال کے 9 ڈاکٹرز اور3 ہیلتھ ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے میوہسپتال میں 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کاشکار ہوگئے،اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ کورونا متاثرین میں 9 ڈاکٹرز اور 3 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کو آئسولیٹ کردیا گیا۔

اسد اسلم کاکہنا ہے کہ میو ہسپتال میں 50 سے زائد طبی عملہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

نیشنل ہیلتھ سروس کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 10،050 ہزاز ہیلتھ ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 98 افراد انتقال کرچکے ہیں. کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح 63فیصد ہے.

سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخواہ میں متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 2،686 ہے.پنجاب 2638 مریضوں کے ساتھ دوسرے،سندھ 2578 کے ساتھ تیسرے جبکہ دارالحکومت  867 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے. بلوچستان میں 611،آزاد جموں کشمیر 460 اور گلگت بلتستان میں  کورونا  سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 210 ہے.

کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ہیں جن کی تعداد 34 ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں اب تک 24 افرادانتقال کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
درانی کیمپ-2 مکمل تباہ؛ افغان پوسٹوں پر قبضے کے بعد پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا
حالیہ پاک افغان کشیدگی؛ عالمی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار
افغان جارحیت پر پاکستان کا ردعمل، عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کی جائے
پاک افغان کشیدگی؛ طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند
افغان پوسٹ پر طالبان اہلکار کا پاک فوج کے سامنے سرنڈر؛ ویڈیو منظرعام پر آگئی
افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر