
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ جس کے دوران ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کرنے کے الزام میں دھرلیےگئے تھے۔
تھانہ چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو گزشتہ ہفتے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News