Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاروق ستار عالمی وبا کا شکار ہوگئے

Now Reading:

فاروق ستار عالمی وبا کا شکار ہوگئے
فاروق ستار

سینئر سیاستدان فاروق ستار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فاراق ستار نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی۔ اس سے قبل جولائی میں ایک دن میں 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار 938 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 309، خیبرپختونخوا 41 ہزار 723 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 533، بلوچستان میں 16 ہزار 328 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 261 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 434 تعداد ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر