Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، دفتر خارجہ

Now Reading:

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، دفتر خارجہ
ترجمان

دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم واضح کہہ چکے کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے، وزیراعظم کے واضح مؤقف کے بعد بے بنیاد قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پر مشتمل فلسطین کا حامی ہے، پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر