
افغانستان میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا واقعہ افغان صوبے ننگرہار میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
افغان حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ماہ بھی 2 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے تھے، دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News