Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری

Now Reading:

وزیراعلی پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری

 وزیراعلی پنجاب نے علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزاراقبال پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

 اس موقع پران کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے امن، بھائی چارے کا پیغام دیا، ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اقبال کا پیغام امید اور خود داری کا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں، نئے پاکستان کی بنیاد عدل، انصاف، احساس جیسے اصولوں پر رکھی، عمران خان اقبال کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

علامہ اقبال کا یوم ولادت، مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر مزار اقبال پر گارڈز کی...

Advertisement

قوم کےعظیم ترین مفکر، نوجوانوں کوخودی کا درس دینے والےمصور پاکستان اوربیسویں صدی کےعظیم صوفی شاعرعلامہ محمد اقبال کا 143واں یوم ولادت آج قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مصور پاکستان نے اپنی قول وشاعری کے ذريعےقوم کوخواب غفلت سےبیدارکیا۔

پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔

یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تقاریری مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں اقبال کے کلام اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر