Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے، مشیر خزانہ

Now Reading:

ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے، مشیر خزانہ
عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے اور ہم نے مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں سیاسی استحکام نہیں رہا۔ تاہم پی ٹی آئی حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے مشکل ترین فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں پسماندہ طبقے کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح تھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے آنے کے بعد پرائیوٹ سیکٹر سمیت ایکسپورٹرز کو فائدا ہوا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت شفاف انداز میں مستحقین میں مالی امداد تقسیم کیں اور ہم معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کے معاملات میں حکومتی مداخلت کو ختم کرنا ہو گا۔ معاشی ترقی میں پرائیوٹ سیکٹر کا کردار اہم ہے۔

Advertisement

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار ٹن گندم ریلیز ہو رہی ہے جبکہ ملک میں 20 سے 22 لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی لیکن ملک میں اس وقت گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہماری حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیا اور کمزور طبقے کیلئے تاریخی پیکج دیے۔

گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے اور چاروں طرف سے ہمیں معیشت کی اچھی خبریں آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو ایک بحرانی کیفیت تھی۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر