Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ، حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ، حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت سے متعلق حکومت سے پالیسی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے عدالت کو بتایا کہ نیویارک میں قائم قومی عمارت روز ویلٹ ہوٹل کو اپارٹمنٹس اور دفاتر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

وکیل طارق اسد کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی تاریخی اہمیت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی روز ویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت روز ویلٹ ہوٹل کی بندش روکنے اور کاروبار جاری رکھنے کا حکم دے۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی اس سے متعلق درخواست آئی تھی، حکومت کے بیان کے بعد نمٹا دی تھی۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حکومت کی روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی کیا ہے؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل حکومت سے پالیسی سے متعلق ہدایات لیکر آگاہ کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر